بھٹکل :20/اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلورو کے آرایس ایس لیڈر ردریش قتل کے ملزموں کو فوری گرفتارکرنے کی مانگ لے کر شری رام سینا بھٹکل نے تحصیلدار کے ذریعے ریاستی گورنر کے نام اپیل سونپی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں لگاتار ہندو لیدڑان کا قتل کیاجارہاہے، جس کے لئے وزیراعلیٰ بھی ذمہ دارہیں، تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ داری تھی لیکن انہوں نے اقلیتوں کی حمایت کرنےکے نتیجے میں یہ حالات پید اہوئے ہیں۔ سماجی امن میں خلل ڈالنے والی پی ایف آئی تنظیم کے ممبران کے خلاف درج مقدمات کو حالیہ دنوں میں حکومت نے واپس لیا تھا جس سے شبہ ہورہاہے کہ خود حکومت ایسوں کی حمایت کررہی ہے۔ حکومت نے اگر ہندو مخالف پالیسی کو نہیں چھوڑا تو سخت احتجاج کرنےکی اپیل میں دھمکی دی گئی ہے۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے اپیل وصول کی۔ اس موقع پر شری رام سینا کے مقامی صدر بابوموگیر، سریش ٹی نائک، شری دھر نائک، راجو نائک، امیش گونڈ، گنیش نائک، اُدئیے نائک، انپا نائک وغیرہ موجود تھے۔